دورانِ میچ ٹوائلٹ جانے کی اجازت نہ ملنے پر ٹینس پلیئر برہم

ڈینس شاپووالوف کی چیئرامپائر سے بحث بھی ہوگئی۔


Sports Desk February 10, 2021
ڈینس شاپووالوف کی چیئرامپائر سے بحث بھی ہوگئی۔ فوٹو:فائل

آسٹریلین اوپن میں دوران میچ ٹوائلٹ جانے کی اجازت نہ ملنے پر کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف برہم ہوگئے۔

جینک سائنر کے خلاف مقابلے کے فیصلہ کن پانچویں سیٹ سے قبل جب ڈینس شاپووالوف نے ٹوائلٹ جانے کی اجازت مانگی تو جرمن امپائر نیکو ہیلورتھ نے پہلے ہی انھیں 2 ٹوائلٹ بریک لینے کی وجہ سے انکار کردیا۔ ٹورنامنٹ قوانین کے تحت 5 سیٹ کے میچ میں 2 مرتبہ ٹوائلٹ جانے کی اجازت ہے۔

شاپووالوف نے فتح کے بعد کہا کہ اس میں امپائر کا قصور نہیں مگر مجھے ہر سیٹ کے بعد ٹوائلٹ کی ضرورت پڑتی ہے، قوانین میں گنجائش ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں