بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 25 فروری 2021
اسلحے کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں، ڈی پی او قصور۔  فوٹو:فائل


(فوٹو: فائل)

اسلحے کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں، ڈی پی او قصور۔ فوٹو:فائل (فوٹو: فائل)

قصور: پھولنگر میں  پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔

ڈی پی او قصورعمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کی کوشش ناکام بناکر گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے  سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔

ڈی پی او قصور کا کہنا تھا کہ ملزمان ذوالفقار، احمد جان، فیصل عزیز اور عباس خیبر ایجنسی سے اسلحہ سمگل کرتے اور پھولنگر میں لاکر پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے، ملزمان ناجائز اسلحہ جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرتے تھے، جب کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔