جسپریت بمرا کا ٹی وی اینکر سنجنا سے شادی کا فیصلہ

ابھی تک سنجنا اور بمرا نے اس کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔


Sports Desk March 13, 2021
ابھی تک سنجنا اور بمرا نے اس کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے ٹی وی میزبان سنجنا گنیسن کو شریک حیات بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

جسپریت بمرا بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن ذاتی وجوہات کے سبب چوتھے میچ سے قبل رخصت لے لی تھی، وہ رواں ماہ شاری کررہے ہیں، البتہ ابھی تک سنجنا اور بمرا نے اس کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجنا کرکٹ ورلڈ کپ، پریمیئر بیڈمنٹن اور آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے بھی اسپورٹس ٹی وی کی میزبانی کرچکی ہیں۔

مقبول خبریں