خیرپور میں وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 5 طالب علم جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 29 مارچ 2021
حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

خیرپور میرس کے شہر فیض گنج میں کوٹ لالو کے قریب وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت 5 اسکول طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور کے علاقے میں کوٹ لالو مہران ہائی وے پر فیض گنج گاؤں حسين مری کے رہائشی اسکول جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر اسکول طلباء سوار تھے۔ زخمیوں کو نازک حالت میں نواب شاه اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ علاقے میں دور تک کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں زخمیوں کو لے جایا جا سکے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بیس سالہ نوجوان امتیاز علی مری، دس سالہ حبدار علی اور 12 سالہ علی شامل ہیں۔ حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوٹ لالو پوليس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیرپور میں 5 بچوں کی حادثے میں ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ کرلی کہ کوٹ لالو مہران ہائی وے پر بڑھتے ہوئے روڈ حادثات کی وجہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 5 بچوں کا جاں بحق ہونا تکلیف دہ ہے، یہ واقعہ کیسے پیش آیا مجھے تفصیلی رپورٹ دیں، ایم پی اے ساجد بانبھن، ڈی سی اور ایس ایس پی خیرپور خود جا کر بچوں کے خاندان کی مدد کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔