گجرنالہ؛ لیز مکانوں کو مسمار نہ کرنے کا حکم

کورٹ رپورٹر  بدھ 14 اپريل 2021
تاحکم ثانی درخواست گزاروں کے مکانات مسمار نہ کیے جائیں،سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو : فائل

تاحکم ثانی درخواست گزاروں کے مکانات مسمار نہ کیے جائیں،سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: لیاقت آباد کے مکینوں کو عدالت عالیہ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے گجر نالے کے قریب لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل بینچ کے روبرو گجر نالہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متعلق لیز مکانات مسمار کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2015 میں عدالت ان مکانات کو قانونی قرار دے چکی ہے، ان مکانات کو بھی توڑنے کے لیے نشانات لگادیے گئے ہیں،لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے گجر نالے کے قریب لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کمشنر، کے ایم سی کچی آبادی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ تاحکم ثانی درخواست گزاروں کے مکان مسمار نہ کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔