ایف آئی اے کی حراست میں میپکو کا لائن سپرنٹنڈنٹ جاں بحق

ضیا الحق سمیت 4 میپکو اہل کاروں کو کروڑوں روپے کا سامان خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری تھی


Staff Reporter April 15, 2021
ایف آئی اے حکام نے واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات کا حکم دے دیا (فوٹو : فائل)

ایف آئی اے ملتان کی حراست میں میپکو وہاڑی کا لائن سپرنٹنڈنٹ ضیا الحق جاں بحق ہوگیا، اہل خانہ نے ایف آئی اے پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے گزشتہ روز ضیا الحق سمیت 4 میپکو اہل کاروں کو کروڑوں روپے کا سامان خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتارکیا۔ ضیا الحق اوراس کے دیگرساتھیوں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا سلسلہ جاری تھا۔

mepco employee dies fia arrestment 2


ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش شام کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیا الحق کو ریسکیو کے ذریعے نشتر اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

mepco employee dies fia arrestment

دوسری جانب ورثا نے ایف آئی اے اہل کاروں پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ تشدد کے سبب ضیا الحق کی جان گئی۔ ایف آئی اے حکام نے واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مقبول خبریں