کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے زبردست تیزی

100انڈیکس 26488کی نئی ریکارڈ سطح پرآگیا، سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 40ارب بڑھ گئی


این این آئی January 13, 2014
ماہرین کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بیشتر حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی دیکھی گئی ۔ فوٹو: آن لائن /فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا تسلسل جاری، گزشتہ ہفتے کے دوران بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس441.61پوائنٹس اضافے سے 26488.32 کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 40ارب روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اندرون وبیرون ملک ٹیکسٹائل ،سیمنٹ کی برآمدات میں اضافے، فرٹیلائزرکی پیداوار میں بہتری اورآئندہ ہفتے کارپوریٹ منافع میں متوقع اضافے کے سبب حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیکسٹائل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیلی کام سیکٹرز میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغازمثبت زون ہوا۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق حکومت کی جانب سے خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کے اعلان کے بعدغیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد کی توقع کے باعث مقامی سرمایہ کا ر گروپ مارکیٹ میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

 photo 2_zps4305ac59.jpg

ماہرین کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بیشتر حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 441.61 پوائنٹس اصافے سے 26488.32 پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پر آگیا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 40ارب روپے سے زائد کااضافہ دیکھا گیاجبکہ مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 64کھرب 21 ارب76 کروڑ 60لاکھ78 ہزار 835 روپے ہوگئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 59 کروڑ 73لاکھ 53 ہزار 190 حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ رہا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پورے ہفتے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں