علامہ اقبالؒ کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 21 اپريل 2021
علامہ اقبالؒ نے 13 سال جاوید منزل میں گزارے، جسے میوزیم میں بدلا جا چکا ہے۔فوٹو : فائل

علامہ اقبالؒ نے 13 سال جاوید منزل میں گزارے، جسے میوزیم میں بدلا جا چکا ہے۔فوٹو : فائل

 لاہور:  شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

علامہ محمد اقبالؒ نے زندگی کے آخری 13 سال جاوید منزل گڑھی شاہو میں گزارے، جاویدمنزل میں ہی پنجاب مسلم لیگ کی تنظیم نو ہوئی، قائد اعظمؒ اور مادر ملت فاطمہ جناحؒ 1936ء میں علامہ صاحب سے ملنے یہیں تشریف لائے تھے۔

سیکرٹری آرکیالوجی احسان بھٹہ نے ایکسپریس کو بتایا جاوید منزل کو 1984ء میں علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کرکے قومی ورثہ قرار دیدیا گیا۔ میوزیم میں علامہ کے ذاتی استعمال میں رہنے والی اشیاء،کپڑے، جائے نماز،ان کے والدین اور بیگمات کی تصاویر تعلیمی اسناد ، خطوط اورکئی نوادرات رکھے گئے ہیں۔

علامہ اقبالؒ کی وفات جس کمرے میں ہوئی وہاں لگے گھڑیال کی سوئیاں صبح کے چاربج کرتین منٹ پر رکی ہوئی ہے جبکہ یہاں موجود کلینڈرپر آخری تاریخ 21 اپریل 1938 کی ہے۔

ایک شہری امجدجاوید نے بتایا میوزیم میں علامہ کے استعمال کی چیزیں محفوظ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔