پشاور سے نقلی کرنسی لاکر کراچی میں بیچنے والے 2ملزم پکڑے گئے

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کر لی۔


Staff Reporter May 05, 2021
گرفتار ملزمان 1000 روپے کا نقلی نوٹ 250 میں اور 5000 کا ایک نوٹ 2000 ہزار میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

ایس پی ملیر ملک سنگھار کے مطابق جعلی کرنسی کی سپلائی میں ملوث ملزمان میں غلام فرید، عمران شامل ہیں اور گرفتار ملزمان جعلی کرنسی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان 1000 روپے کا جعلی نوٹ 250 میں اور 5000 کا ایک نوٹ 2000 ہزار میں فروخت کرنا چاہتے تھے، گرفتار ملزمان جعلی کرنسی پشاور سے کراچی لائے تھے ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں