اے ایف آئی سی کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی

شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


ویب ڈیسک January 15, 2014
سابق صدر پرویز مشرف گزشتہ کئی روز سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج ہیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی چوتھی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایف آئی سی کے چوتھے فلورپر اچانک آگ لگ گئی، انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فورا آگ پر قابو پایا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گزشتہ کئی روز سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج ہیں۔

مقبول خبریں