اپوزیشن آئندہ 7 سال بھی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑی ملے گی فواد چوہدری

بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 12, 2021
اپوزیشن نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی، وزیراطلاعات فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے سات سال بھی یہ اپوزیشن والے ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑہ جاتی ہے، اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا۔



وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی، ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے، یہ لوگ آئندہ 7 سال بھی ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑی ملی گی۔

مقبول خبریں