بھارت کا بیرون ممالک کچھ خاص وجود نہیںعرفان خان

بھارتی اداکاروں کو بیرون ملک وہ خاص احترام حاصل نہیں ‘جس کے وہ اہل ہیں،خطاب


Showbiz Desk January 21, 2014
بالی وڈ سینما حقیقت کا عکاس نہیں کرتا کیونکہ اس میں ہمیشہ خوابوں کی دنیا میں رہنے والے ایشوز اٹھائے جاتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MUMBAI: اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ بھارت کا باہر کے ممالک میں وجود کچھ خاص نہیں ہے بھارتی اداکاروں کو عالمی سطح پر وہ احترام نہیں دیا جاتا جس کے وہ قابل ہیں ۔

یہ بات انھوں نے جے پور لٹریچر فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عرفان خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکاروں کو بیرون ملک وہ خاص احترام حاصل نہیں ہے جس کے وہ اہل ہیں۔ '' بھارت کا وجود باہر کچھ خاص نہیں ہے ،آپکو عزت نہیں ملتی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ بیرون ملک کے لوگ بھارتی لوگوں کی روایات و ثقافت کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں لیکن بھارت میں اداکاروں کو بہت عزت و مرتبہ دیا جاتا ہے۔



اس لیے وہ تو یہی کہیں گے '' سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا'' ۔ اداکار نے کہا کہ وہ مداحوں کو اداکاری سے محظوظ کرتے رہیں گے اور فلمی دنیا میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ سینما حقیقت کا عکاس نہیں کرتا کیونکہ اس میں ہمیشہ خوابوں کی دنیا میں رہنے والے ایشوز اٹھائے جاتے ہیں جب کہ حقیقت کے قریب ایشوز پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔

مقبول خبریں