صدر نیشنل بینک کی تقرری ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا وزرا کے خلاف نیب ریفرنس کا مطالبہ

کروڑوں روپے کی مراعات وصول کرکے قومی خزانے میں واپس جمع کرائی جائیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا وزیر خزانہ کو خط ارسال


ویب ڈیسک July 06, 2021
نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کی فائل فوٹو

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیشنل بینک کے صدر اور چیئرمین کی خلاف ضابطہ تقرری کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی کرتے ہوئے ذمہ دار وزرا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خلاف قانون تقرریوں پر شوکت عزیز، شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنسز درج ہوچکے ہیں، نیشنل بینک کے صدر، چیئرمین کی تقرری قواعد کے برخلاف تھی اور وہ غیر قانونی قرار دی جاچکی اس لیے ان کے خلاف بھی نیب ریفرنسز دائر کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے صدر، چیئرمین کی خلاف ضابطہ تقرری کے معاملے میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کروڑوں روپے کی مراعات وصول کرکے قومی خزانے میں واپس جمع کرائی جائیں۔

مقبول خبریں