پاکستان اورازبکستان میں ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ طے پاگیا

پاک،ازبک بزنس فورم میں مختلف شعبوں کے معروف کاروباری نمائندوں کی شرکت


Numainda Express July 17, 2021
پاکستان اور ازبکستان کے تاجروں کو ایک چھت کے نیچے لانا ہے۔فوٹو : فائل

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بزنس فورم کے موقع پر ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ طے پاگیا۔

وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق فورم کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے تاجروں کو ایک چھت کے نیچے لانا ہے،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے دوطرفہ تجارتی مواقع پیش کیے،دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت نامے اور ٹرانزٹ تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

پاکستانی بزنس وفد میں ٹیکسٹائل ، فروٹ، سبزیاں ،دواسازی ، انجینئرنگ ، سیاحت ، تعمیرات ، کیمیکلز ، آئی ٹی سمیت دیگر سیکٹروں کے معروف کاروباری نمائندوں نے شرکت کی،وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن کیا۔

مقبول خبریں