آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود


ویب ڈیسک July 21, 2021
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

WASHINGTON DC: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیٹسمین کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان 4 درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔



آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مقبول خبریں