مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبرکے باعث خطے کوشدید خطرات لاحق ہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
 مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، آرمی چیف

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبر کیا جا رہا ہے اورغیر انسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی اورآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہیں، تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، جس میں کشمیریوں کی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہئے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبراورغیر انسانی فوجی محاصرہ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطے کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔