مینار پاکستان واقعہ؛ عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اگست 2021
زیر حراست نوجوانوں کی شناخت کے لیے ریمبو کی بھی مدد لی جارہی ہے

زیر حراست نوجوانوں کی شناخت کے لیے ریمبو کی بھی مدد لی جارہی ہے

 لاہور: گریٹر اقبال پارک میں ٹاک ٹاکر ہراسانی کیس میں انوسٹی گیشن پولیس نے اب تک 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست نوجوانوں میں سے متعدد ویڈیوز میں موجود ہیں۔ زیر حراست نوجوانوں کی شناخت کے لیے ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کی بھی مدد لی جارہی ہے ۔

پولیس نے ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا۔ اس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات بھی مقدمہ میں شامل کی جاسکتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعے کے ملزمان کی کیمروں اور نادرا سے شناخت کی کوشش

ریمبو کا بیان بھی سی آئی اے پولیس نے ریکارڈ کرلیا ۔ ریمبو نے اپنے اور ساتھی ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیل بیان کی۔

علاوہ ازیں ایک ملزم شہروز نے عبوری ضمانت کرالی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم شہروز کی عبوری ضمانت 3 ستمبر تک منظور کرلی اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا رکارڈ طلب کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔