آئیوری کوسٹ میں لائیو شو میں ’عصمت دری کا مظاہرہ‘ دکھانے پر ہنگامے

ویب ڈیسک  منگل 31 اگست 2021
شو کے میزبان نے اپنے ’ریپسٹ‘ مہمان کو لڑکی کی ڈمی دیتے ہوئے کہا کہ وہ عملی طور پر بتائے کہ لڑکیوں کا ریپ کیسے کرتے تھے۔( فوٹو: اسکرین گریب)

شو کے میزبان نے اپنے ’ریپسٹ‘ مہمان کو لڑکی کی ڈمی دیتے ہوئے کہا کہ وہ عملی طور پر بتائے کہ لڑکیوں کا ریپ کیسے کرتے تھے۔( فوٹو: اسکرین گریب)

یاموسسو کرو: آئیوری کوسٹ میں ٹی وی چینل پر عصمت دری کا منظر نامہ پیش کرنے پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق آئیوری کوسٹ کے ٹی وی چینل این سی آئے نے اپنے شو میں ایک شخص کو پیش کیا گیا۔ سابقہ ریپسٹ کے طور پر متعارف کرائے گئے اس فرد نے شو میں ایک ڈمی مجسمے کے عصمت دری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا شکار بننے والی خواتین سے اس طرح زیادتی کرتا تھا۔

نجی ٹی وی چینل این سی آئی کے پرائم ٹائم میں نشر ہونے والے اس شو کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جب کہ 30 ہزار مظاہرین نے شو کے میزبان کو سزا دلوانے کے لیے پٹیشن پر دستخط کردیے ہیں۔

شو کے میزبان Yves de M’Bella نے اپنے ’ ریپسٹ‘ مہمان کو لڑکی کی ڈمی دیتے ہوئے نہ صرف قہقے لگائے بلکہ اسے ڈمی کو زمین پر گرانے میں مدد دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیل سے بتائے کہ وہ اپنے شکار کے ساتھ زیادتی کیسے کرتے تھے۔

چینل انتظامیہ نےعوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کی بہت عزت کرتے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کے ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ اظہار ہکجہتی کرتے ہیں۔ اور اپنی اس شرم ناک غلطی پر شو کو بند کرتے ہوئے اس کے میزبان کو معطل کردیا ہے۔‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔