اداکارہ فضاعلی اسپتال میں داخل مداحوں سے دعا کی درخواست

گزشتہ دنوں فضاعلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں


ویب ڈیسک September 15, 2021
فضا علی نے اسٹوریز میں لکھا کہ وہ بیمار ہیں فوٹوفائل

اداکارہ فضا علی بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں سے ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ اور میزبان فضا علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز پوسٹ کیں جن کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں۔ تصاویر میں ان کے ہاتھ میں آئی وی بھی لگی ہوئی نظرآرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی



تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فضا علی اسپتال کے بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں جب کہ ایک تصویر میں ان کی بیٹی بھی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔ فضا علی نے اسٹوریز میں لکھا کہ وہ بیمار ہیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار



واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فضاعلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

مقبول خبریں