رونالڈو کی شوٹ سے خاتون گرگئیں خیریت دریافت کرکے شرٹ کا تحفہ

گیند گول کے عقب میں موجود اسٹاف ممبر کو لگی جو نیچے گر پڑیں۔


Sports Desk September 16, 2021
گیند گول کے عقب میں موجود اسٹاف ممبر کو لگی جو نیچے گر پڑیں۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ISLAMABAD: مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈوکی زوردارشوٹ نے خاتون اسٹاف ممبر کو زمین پر گرا دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پوری قوت سے کک لگائی جس پر گیند گول کے عقب میں موجود اسٹاف ممبر کو لگی جو نیچے گر پڑیں، رونالڈو فوراً وہاں پہنچے، میڈیکل اسٹاف بھی آگیا تاہم خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔

رونالڈو نے کچھ دیر ان سے بات کی اور پھر شرٹ بطور تحفہ دے کر لوٹ آئے، بعد ازاں ینگ بوائز کے خلاف میچ میں انھوں نے یونائیٹڈ کی جانب سے ایک گول کیا مگر ٹیم کو 2-1 سے شکست ہوگئی۔

مقبول خبریں