ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں پاک فوج نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 ستمبر 2021
ماسکو میں ہونے والے ان باکسنگ مقابلوں میں کئی ممالک کی افواج کے باکسر شریک ہوئے - فوٹو:روزنامہ اوصاف

ماسکو میں ہونے والے ان باکسنگ مقابلوں میں کئی ممالک کی افواج کے باکسر شریک ہوئے - فوٹو:روزنامہ اوصاف

 ماسکو: روس میں 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے اپنے حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ روس میں منعقد ہوئی، ماسکو میں ہونے والے ان باکسنگ مقابلوں میں کئی ممالک کی افواج کے باکسر شریک ہوئے، پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے اپنے حریف کو شکست دے کر کانستی کا تمغہ جیت لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔