کیپٹن صفدر نے اپنی بہو کو شادی پر کیا تحفہ دیا

جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے اللہ سب کے بیٹوں کو اچھی بیویاں دے، کیپٹن صفدر


ویب ڈیسک December 22, 2021
جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے اللہ سب کے بیٹوں کو اچھی بیویاں دے، کیپٹن صفدر فوٹوسوشل میڈیا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی بہو عائشہ کو شادی پر کیا تحفہ دیا انہوں نے خود ہی بتادیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحافیوں کی جانب سے اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

ایک صحافی نے جب ان سے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں پوچھا کہ شادی پر اتنے اخراجات کس نے کیے تو کیپٹن صفدر نے کہا ہم صوفی اور پیروں فقیروں کی اولاد ہیں لاکھوں میں مریدین ہیں۔ ہمارے گھر تو روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔ اس میں ابہام کیا ہے پیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید کے سیاست میں آنے کے سوال پر کیپٹن(ر) صفدر کا دلچسپ جواب

ایک صحافی نے کیپٹن صفدر سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی بہو کو شادی پر کیا تحفہ دیا ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے کہا میں نےاسے لمبی زندگی، صحت اور تندرستی کی دعا دی ہے۔ جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے اللہ سب کے بیٹوں کو اچھی بیویاں دے اور سب کی بیٹیوں کو اللہ اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے نواز شریف کو میری شکل میں داماد دیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں