شہبازشریف اورجہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 2 فروری 2022
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے تبدیل ہونے والے افسران کو واپس لانے کے لئے ڈی جی کو خط لکھ دیا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے تبدیل ہونے والے افسران کو واپس لانے کے لئے ڈی جی کو خط لکھ دیا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے تبدیل ہونے والے افسران کو واپس لانے کے لئے ڈی جی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی تحقیقات کرنے والے افسران کو تبدیل کردیا گیا تھا۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی اج ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ کریں گے، اور انہیں ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر محمد رضوان اہم کیسز پر بریفنگ دیں گے، انہیں شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس اور جہانگیر ترین منی لانڈرنگ کیسز پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ مشیر احتساب کو میگا اسکینڈل کے علاوہ ایف آئی اے میں جاری دیگر کیسز کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔