رحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا؛ وینٹی لیٹر پر منتقل

ویب ڈیسک  بدھ 2 فروری 2022
کورونا سے پھیپھڑے متاثر ہونے سے رحمان ملک کو مصنوعی تنفس سے سانس دی جارہی ہے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کورونا سے پھیپھڑے متاثر ہونے سے رحمان ملک کو مصنوعی تنفس سے سانس دی جارہی ہے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کورونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں مصنوعی تنفس سے سانس دی جارہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے رحمان ملک کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ رحمن ملک کے اہل خانہ اور بھائی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔