پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے

سرکاری اور نجی سطح پر جگہ جگہ تقاریب، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک February 05, 2022
(فوٹو : فائل)

WUHAN, CHINA:


پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر جگہ جگہ تقاریب، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں کا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کشمیر پر بھارتی ظلم کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔ اس حوالے سے ہر سال کی طرح ملک بھر میں آج بھی عام تعطیل کی گئی ہے۔ صدر،وزیراعظم سمیت تمام سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے میں پیش پیش ہے۔

آج کے دن سرکاری اور نجی سطح پر جگہ جگہ تقاریب اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کی غرض سے ریلیاں نکالی جارہی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں اسکولوں کے بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں بھرپورنعرے بازی کی۔

 


مقبول خبریں