لتا منگیشکرکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

لتا منگیشکرکے انتقال پربھارت میں 2 روزکا سوگ منایا جارہا ہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے


ویب ڈیسک February 07, 2022
لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم اوربالی وڈاسٹارزنے شرکت کی:فوٹو:فائل

برصغیرکی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکی آخری رسومات ممبئی میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کردی گئیں۔

لتا منگیشکرکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی گئیں۔

کئی دہائیوں تک بالی وڈ کی ہیروئینزکی کئی نسلوں کواپنی آواز دینے والی لتا منگیشکرکی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی، بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان، عامر خان، رنبیرکپور،ودیا بالن سمیت دیگربالی وڈ اسٹارزنے شرکت کی اورلتا کوخراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں : سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

لتا منگیشکرکے ہزاروں پرستاربھی شیوا جی پارک کے باہرموجود تھے۔ اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لتا کوریاست مہاراشٹرکی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جس کے بعد لتا منگیشکرکے بھتیجے نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔

لتا منگیشکرکے انتقال پربھارت میں سرکاری سطح پر2 روز کا سوگ منایا جارہا ہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے۔

مقبول خبریں