بھارتی ایئرپورٹ پر پولیس افسر کے بیگ سے کیا نکلا جان کر حیران رہ جائیں گے

واقعہ جےپور ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں مشین میں غیر معمولی اسکیننگ کے بعد اہلکاروں نے انہیں اپنا سوٹ کیس کھولنے کو کہا


ویب ڈیسک March 20, 2022
آئی پی ایس افسر، ارون بوتھرا، [فائل-فوٹو]

اینڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسر ارون بوتھرا کو جے پور ہوائی اڈے پر اپنا ہینڈ بیگ کھولنے کو کہا گیا تھا۔

سینئر آئی پی ایس افسر ارون بوتھرا نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کا سوٹ کیس ایئرپورٹ کے فرش پر کھلا پڑا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ جے پور ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں سیکورٹی مشین میں غیر معمولی اسکیننگ کے بعد اہلکاروں نے انہیں اپنا سوٹ کیس کھولنے کو کہا۔

آئی پی ایس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی والوں نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں سے کئی کلو مٹر برآمد ہوئی جو کہ 40 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مسٹر بوتھرا سوٹ کیس کو مٹر سے بھر کر کوئی پرینک کررہے تھے یا نہیں تاہم ان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ ضرور کیا ہے جس کا ثبوت 48,000 لائیکس اور سینکڑوں مزاحیہ ریسپانسز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں