مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں توسیع 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش میں اضافہ

دو سال بعد کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد لاکھوں عاشقان رسول ﷺ عمرے کی سعادت کے لیے آئیں گے


ویب ڈیسک March 28, 2022
مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ سے زائد نمازی ایک وقت میں عبادت کرسکتے ہیں، فوٹو: فائل

کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے زیادہ سے زیادہ نمازیوں کے عبادت اور زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

اس حوالے سے گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا اور مسجد نبوی کے صحنوں میں پیدل جانے والوں کے راستوں اور السلام روڈ پر واقع نئے مغربی صحنوں کا معائنہ کیا۔

گورنر مدینہ منورہ نے انتظامی امور کے عہدیداروں کو تاکید کی کہ رمضان کے دوران زائرین کو اعلیٰ اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں