عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی


ویب ڈیسک April 03, 2022
صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سب آئین کو جواب دہ ہیں، عامر لیاقت۔ فوٹو : فائل

ملک میں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت حسین نے کہا ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی، اس لیے میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن اپوزیشن نے جو کیا درست کیا اور آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ''پاکستان کھپے'' ثابت کر دکھایا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیا۔

عامر لیاقات حسین کا کہنا تھا کہ بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سب آئین کو جواب دہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں