شین واٹسن کے ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم بھی شامل

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر نے بیٹنگ پرفارمنس کی بنیاد پر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کا انتخاب کیا


Sports Reporter April 14, 2022
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے بیٹنگ پرفارمنس کی بنیاد پر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے ۔ فوٹو : اے ایف پی

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بیٹنگ پرفارمنس کی بنیاد پر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کو بھی شامل کرلیا۔

شین واٹسن نے اپنی فہرست میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہلے نمبر پر جگہ دی جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ فہرست میں اسٹیون اسمتھ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے اور جو روٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اس وقت عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں انہوں نے 196 کی یادگار اننگز کھیلتے ہوئے میچ ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، انھوں نے محدود اوورز کی کرکٹ میں عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے طویل فارمیٹ سے بھی بہترین مطابقت پیدا کیں اور اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

مقبول خبریں