وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یو اے ای پہنچ گئے
یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور وزیرِ انصاف نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
ISLAMABAD:
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ابو ظہبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زايد آل نہيان سے ملاقات کی۔
متحدہ عرب امارات کےوزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
شہباز شریف وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مولانا اسد محمود، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ابوظہبی پہنچے ہیں۔