ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم مالدیپ پہنچ گئی

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار پر اسپانسرز کی مدد سے کھلاڑیوں کے ایئرٹکٹس کا بندوبست کیا گیا۔


Sports Reporter May 07, 2022
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار پر اسپانسرز کی مدد سے کھلاڑیوں کے ایئرٹکٹس کا بندوبست کیا گیا۔ فائل فوٹو

ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا 16 رکنی دستہ مالدیپ پہنچ گیا۔

قومی ٹیم اور آفیشلز نے کراچی سے اڑان بھری، 9 سے 11 مئی تک انڈر 19 اور انڈر 15 کیٹگری میں ٹیم اور سنگلز ایونٹس میں لڑکے اور لڑکیاں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار پر اسپانسرز کی مدد سے کھلاڑیوں کے ایئرٹکٹس کا بندوبست کیا گیا۔

صدر ٹیبل ٹینس احمر ملک کے مطابق ٹیم کے ساتھ جانے والے آفیشلز اپنے اخراجات خود برداشت کررہے ہیں۔ فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کررہی ہے، امید ہےکہ کھلاڑی میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

مقبول خبریں