تھکا دینے والی شوٹنگ کے شکوے پر نک جوناس کا پریانکا کی حوصلہ افزائی کا انوکھا انداز

شکریہ نک جوناس ! آپ دنیا کے بہترین شوہر ہیں، پریانکا چوپڑا


ویب ڈیسک May 22, 2022
پریانکا چوپڑا سیٹاڈل کی تھکا دینے والی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹو: فائل

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ پریانکا چوپڑہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں تاہم گزشتہ چند پوسٹوں سے مداح تذبذب کا شکار ہوگئے تھے۔

پریانکا چوپڑا نے سنہ 2000 میں ملکہ حسن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایک کے بعد ایک کامیابی کے منازل طے کرتی گئیں۔ ماڈلنگ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تو نیشنل فلم ایوارڈ کا بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا اور پدما شری کی بھی حقدار ٹھہریں۔

فلم ''ڈان'' میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی پریانکا چوپڑا سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی معمول کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 7 کروڑ 81 لاکھ ہے۔

یہ خبر پڑھیں : پریانکا پر تشدد یا شوٹنگ کے دوران زخمی، اداکارہ نے تصویر شیئر کردی

مداح بھی پریانکا چوپڑا کی پوسٹوں کے منتظر رہتے ہیں اور تقریباً ہر ہی پوسٹ پر کمنٹ اور لائیکس کا سیلاب اُمڈ آتا ہے تاہم گزشتہ چند پوسٹوں نے مداحوں کو اضطراب میں مبتلا کردیا تھا۔ جن میں سے ایک پوسٹ وہ تھی جس میں پریانکا نے اپنے زخمی چہرے کی سیلفی شیئر کی تھی۔

اکثریت نے زخمی چہرے والی تصویر کو کسی حادثے کا نتیجہ سمجھا اور اپنے کمنٹس میں پریشانی کا اظہار کیا تھا۔ اس تصویر میں پریانکا چوپڑا نے سوال پوچھا تھا کہ کیا آج آپ کا بھی بہت تھکا دینے والا سخت دن ہے؟ ساتھ ہی اداکارہ نے ایسے ہیش ٹیگز استعمال کیے جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ سیٹاڈل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور زخمی چہرہ ایک سین کے لیے صرف ''میک اپ'' ہے۔




اپنی تازہ پوسٹ میں پریانکا چوپڑا نے لگژری گاڑی میں بیٹھی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ گاڑی کے ایک دروازے پر ''مسز جوناس'' بھی لکھا ہے۔ جس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ گاڑی ان کے شوہر نے تحفے میں دی ہے۔ پریانکا نے اپنی پوسٹ میں نک جوناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں دنیا کا بہترین شوہر قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں