سدھو کا رواں برس پاکستان آنے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا

مقتول گلوکار نے دبئی میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ سال 2022 میں پاکستان ضرور آئیں گے


ویب ڈیسک May 30, 2022
فوٹو، فائل

STOCKHOLM: بھارتی ریاست پنجاب میں قتل ہونے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سدھو موسے والا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ رواں برس پاکستان کا دورہ ضرور کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا گلوکار ہونے کے ساتھ اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما بھی تھے۔ انہوں نے دبئی میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ سال 2022 میں پاکستان ضرور آؤں گا۔

مقتول گلوکار نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ پہلے پاکستان کے شہر لاہور اور پھر دارالحکومت اسلام آباد میں پرفارم کریں گے۔ سدھو کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مستقبل میں پاکستان کے دورے کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کنسرٹ میں پرستاروں سے سوال بھی کیا کہ اگر میں پاکستان جاؤں تو کون کون میری پرفارمنس دیکھنے آئے گا۔

سدھو کے سوال پر مداحوں نے ہم آواز ہوکر کہا ہم سب آئیں گے۔ مقتول گلوکار کے بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پرستار ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Kiddaan Team (@kiddaan.team)




مقبول خبریں