بی جے پی کے ایک اور رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی

کان پور پولیس نے شدید عوامی احتجاج کے بعد ہرشیت سری واستو کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک June 08, 2022
ہرشیت سری واستو طلبا ونگ کا سرکردہ رہنما ہے، فوٹو: فائل

ISTANBUL: بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبا تنظیم کے رہنما ہرشیت سری واستو کو گستاخانہ ٹوئٹ پر شدید عوامی احتجاج کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بی جے پی نے گستاخانہ بیانات پر دنیا بھر احتجاج اور شدید سفارتی دباؤ کے بعد اپنی ترجمان نوپور شرما اور دہلی کے میڈیا ہیڈ کو معطل کرتے ہوئے توہین آمیز بیان سے لاتعلقی کا تو اظہار کردیا ہے تاہم اب بھی کچھ رہنما اپنے بغض کا اظہار کر رہے ہیں۔

جس کی تازہ مثال کانپور کے رہائشی اور بی جے پی کی جماعت کے طلبا ونگ کے سرکردہ رہنما ہرشیت سری واستو ہیں جنھوں نے ٹوئٹر پر نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ ٹوئٹ کی اور مذہبی فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

یہ خبر پڑھیں : انتہاپسند بھارتی اینکرکی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی

کان پور میں پہلے ہی نماز جمعہ کے بعد سے نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج چار دن گزر جانے کے باوجود جاری ہے اور ہر دن اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر قابو پانے میں مودی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کا معاملہ ابھی تھما نہیں تھا کہ ہرشیت کی ٹوئٹ سے کان پور میں مسلم برادری میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا اور ایف آئی آر درج کرائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی کی سابق ترجمان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

عوام کے شدید غم وغصے کو دیکھتے ہوئے کان پور پولیس گستاخی کے مرتکب بی جے پی کے طلبا رہنما ہرشیت سری واستو کو حراست میں لینے پر مجبور ہوگئی اور گستاخانہ ٹوئٹس کو حذف کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق کسی کو مذہبی فسادات کو ہوا دینے یا سماجی ہم آہنگی کو تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے کسی اقدام کے مرتکب شخص سے غیر جانبداری کے ساتھ اور سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حکام کے گستاخانہ بیانات؛ او آئی سی کا شدید اظہارِمذمت

یاد رہے کہ بھارت میں گجرات کے قصاب نریندر مودی وزیر اعظم بننے کی دوسری میعاد مکمل کر رہے ہیں اور اس دوران مسلم دشمنی اور اقلیتوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔

تاہم گستاخی رسول ﷺ ایسا معاملہ ہے جس پر پوری دنیا کے مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مودی سرکار کو اپنے عہدیداروں کو معطل اور گرفتار کرنا پڑا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں