کراچی میں رینجرز اور پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن 120 مشتبہ ملزمان گرفتار

گرفتار کئے گئے افراد میں ٹارگٹ کلرز کے علاوہ مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک March 07, 2014
ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوفیں، دستی بم، رائفل، پستول اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن کر کے 120 سے زائد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اورنگی ٹاؤں، گلشن بہار اور بلدیہ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کر کے 120 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے افراد میں ٹارگٹ کلرز، مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوفیں، دستی بم، رائفل، پستول اور دیگر بارودی مواد برآمد کر لیا۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کو مزید تفتیش کے لئے مختلف مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں