لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 22 جون 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: سابق ٹیسٹ کپتان  اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین  ظہیر عباس کی حالت تشویشناک ہے اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید علالت کا شکار ہونے کے بعد ظہیر عباس لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ  میں موت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 74 سالہ ظہیر عباس  سینٹ میری اسپتال ، لندن کے انتہائی نگہداشت کے  یونٹ (ٰٗآئی سی یو)میں  زیر علاج ہیں۔

ایشن ڈان بریڈ مین کے نام سے مشہور اور آئی سی سی کے سابق صدر لندن آمد سے قبل دبئی میں کورونا 19 کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد سے اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی ، گزشتہ تین روز سے   ظہیرعباس  کا ڈائیلاسز جاری ہے اور وہ نمونیہ کا شکار بھی ہیں۔

لیجنڈری کرکٹر کے اہل خانہ نے مداحوں سے ظہیر عباس کی صحت یاب کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔