ترکی میں آج سے پرااسلامک گیمز کا آغاز

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 10 اگست 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کونیا: پرااسلامک گیمز آج سے ترکی کے شہر کونیا میں شروع ہورہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج رات پاکستانی وقت کے مطابق  دس بجے ہوگی، پاکستان کا ایک سو سات رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہے۔

پاکستان دس کھیلوں میں حصہ لے گا۔ جن میں آرچری، اتھلیٹکس، پیرا سپورٹس، جمناسٹک، کراٹے، سوئمنگ، والی بال، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔

اسلامک گیمز میں مجموعی طور پر پچپن ممالک شریک ہیں۔ 19 کھیلوں کے بائیس ایونٹ ان گیمز کا حصہ ہیں۔ اختتامی تقریب اٹھارہ اگست کو ہوگی۔ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ترکی پہنچ گئے۔

ارشد اب اسلامک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ارشد ندیم بارہ اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔اسلامک گیمز میں ابھی تک ایک بھی میڈل نہیں جیت پایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔