چمن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے چار افراد جاں بحق، دو زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
گاڑی مردہ کاریز سے شہر کی طرف آرہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث سڑک کنارے شورم میں جا گھسی (فوٹو : ایکسپریس)

گاڑی مردہ کاریز سے شہر کی طرف آرہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث سڑک کنارے شورم میں جا گھسی (فوٹو : ایکسپریس)

چمن: بلوچستان میں چمن بائی پاس روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن بائی پاس پر پک اپ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی مردہ کاریز سے شہر کی طرف آرہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے قائم گاڑیوں کے شورم میں جا گھسی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔