کیٹامائن کا احتیاط سے استعمال ڈپریشن کنٹرول کرسکتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  اتوار 18 ستمبر 2022
دوا کی 10 خوراکوں کے بعد 72 فی صد شرکاء نے ڈپریشن کی شدت میں کمی بتائی

دوا کی 10 خوراکوں کے بعد 72 فی صد شرکاء نے ڈپریشن کی شدت میں کمی بتائی

ورجینیا: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کے عارضے میں مبتلا افراد کو کیٹامائن کی خوراکوں کے سبب کافی افاقہ پہنچا۔

امریکی ریاست آرلِنگٹن میں کیٹامائن تھیراپی کرنےوالے ایک کلینک مائنڈ پیس کلینکس میں کی جانےوالی ایک تحقیق میں معلوم ہواکہ 70 فی صد افراد جنہوں نے یہ دوا استعمال کی ان کی ذہنی صحت میں بہتری آئی جبکہ 40 فی صد افراد نے بتایا کہ معمول کی 10 خوراکوں کے بعد ان مین ڈیپریشن کی کوئی علامات باقی نہیں تھیں۔

تحقیق نےکیٹامائن کےحوالے سے بڑھتے شواہد میں اضافہ کیا کہ دیگر ادویہ کے ساتھ کیٹامائن کا دیا جانا ڈیپریشن جیسی کیفیات میں ذہنی علاج کےلیے مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔ جبکہ کچھ کلینک اس دوا کو آف لیبل استعمال کر رہے ہیں، جو کہ قانونی تو ہے لیکن اس کو تجویز نہیں کیا جاتا۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیٹامائن کے سبب حاصل ہونے والاسکون تیز اور قلیل مدتی ہوتا ہے جبکہ روایتی اینٹی ڈپریسنٹ راحت پہنچانے میں تھوڑا وقت لیتی ہیں لیکن ان کا اثر دیر پا ہوتا ہے۔

محققین کی ٹیم پُرامید ہے کہ جن مریضوں پر دیگر اینٹی ڈپریسنٹ کام نہیں کرتیں ان کے لیے کیٹامائن مدد گار ثابت ہوسکتی ہے اور انتہائی خطرناک ذہنی ازیت میں مبتلا افراد کو فوری قلیل مدتی راحت کرسکتی ہے۔

جرنل آف کلینکل سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 400 افراد پر مطالعہ کیا۔

تحقیق میں شامل ہر فرد نےاس سے قبل اپنے ڈپریشن یا خود کشی کی سوچ کا طبی علاج کرانے کی کوشش کر چکے تھے۔

تمام افراد کو ہر 21 دن میں 0.5 ملی گرام کی ایک خوراک دی گئی۔ جس کےبعد شرکاء نے بتایا کہ آیا وہ اب بھی ڈپریشن کی علامات محسوس کرتے ہیں یا نہیں۔ اور اگر کرتے ہیں تو اس کی کتنی شدت ہے۔

دوا کی 10 خوراکوں کے بعد 72 فی صد شرکاء نے ڈپریشن کی شدت میں کمی بتائی۔ جبکہ 40 فی صد مریضوں میں کوئی علامت باقی نہیں رہی تھی۔

محققین پُر امید ہیں کہ ان کی دوا امریکا میں ذہنی صحت کے مسائل کی وباء سے نمٹنے میں مدد دیتے سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔