قرار داد پاکستان کے مطابق ملک کو فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلانا چاہتے ہیں الطاف حسین

وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا جائے، قائد الطاف حسین


ویب ڈیسک March 23, 2014
ایم کیو ایم ملک میں صحیح معنوں میں عوامی جمہوریت کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آزادی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کا فکری اور نظریاتی تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو ''یوم پاکستان '' کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم، قرار داد پاکستان کے مطابق ملک اور قوم کو فرسودہ جاگیردارانہ نظام سے نجات دلانا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ملک میں صحیح معنوں میں عوامی جمہوریت کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنی آزادی کی نہ صرف قدر کرتی ہیں بلکہ اس کا نظریاتی اور فکری بنیاد پر تحفظ بھی کرتی ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں قومی یکجہتی ، مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا جائے۔

مقبول خبریں