اسلام آباد میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد متاثر

ویب ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2022
نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق (فوٹو فائل)

نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے کی رفتار میں تیز اضافہ ہونے لگا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد میں ڈینگی کی تشخیص کا اندراج کیا گیا۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام ّباد میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے متاثرہ افراد میں سے 56 کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے، جن کی مجموعی تعداد 2 ہزار 369  تک پہنچ چکی ہے۔

طبی حکام کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 728 ہوگئی۔  شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔