سپریم کورٹ؛ وزیراعظم کی نااہلی کیلیے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اکتوبر 2022
کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے، اعتراض (فوٹو فائل)

کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے، اعتراض (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسڑار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ  کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی نااہلی کیلئے آرٹیکل 62 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر

رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ آئینی آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جب کہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔