15 لاکھ سے زائد دیئے جلانے کا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

(تصویر: انٹرنیٹ)

لندن: بھارت میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر ایک ریاست میں 15 لاکھ 76 ہزار 955 تیل کے چراغ جلا کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا گیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شعبہ سیاحت نے 15 لاکھ 76 ہزار 955 تیل کے دیئے جلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

دیئے جلانے کا یہ مظہر اتوار کی رات دیوالی کے موقع ہر کیا گیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ 2021 میں یہ ریکارڈ 9 لاکھ 41 ہزار 551 دیئے جلا کر اسی ریاست نے بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔