پاکستان ریلویز کا مزید3 ٹرینوں کی بحالی کا اعلان

آئی این پی  جمعـء 28 اکتوبر 2022
تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، ہزارہ ایکسپریس 10نومبر سے اور بہا الدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہو گی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو : فائل

تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، ہزارہ ایکسپریس 10نومبر سے اور بہا الدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہو گی، نوٹیفکیشن۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا تاہم اب تیز گام، ہزارہ ایکسپریس اور بہائوالدین زکریا ایکسپریس مرحلہ وار پٹڑیوں پر دوڑیں گی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، ہزارہ ایکسپریس 10نومبر سے اور بہا الدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہو گی۔ بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔