عالمی اسنوکر بابر مسیح کا برانز میڈل

سیمی فائنل میں ملائیشیا کے لم کوک لیونگ نے سخت مقابلے کے بعد بابر مسیح کو5-3 سے قابو کرکے راہیں مسدود کر دیں


Sports Reporter November 12, 2022
سیمی فائنل میں ملائیشیا کے لم کوک لیونگ نے سخت مقابلے کے بعد بابر مسیح کو5-3 سے قابو کرکے راہیں مسدود کر دیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

پاکستان کے بابر مسیح نے آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا۔

ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے لم کوک لیونگ نے سخت مقابلے کے بعد بابر مسیح کو5-3 سے قابو کرکے راہیں مسدود کر دیں۔

بابر مسیح نے کوارٹرفائنل میں بھارت کے برجیش دمانی کو 1-4 سے ہرایا تھا،دفاعی چیمپئن محمد احسن رمضان اورسابق ایشین چیمپئن محمد سجاد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں