جلد ہی صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرسکیں گے

فیچر کی مدد سے تحریری اسٹیٹس کے ساتھ 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کرنا ممکن ہوگا


ویب ڈیسک November 26, 2022

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس میں لنکس کا پری ویو کے متعلق متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹ کے بعد اب اسٹیٹس کے حوالے سے ایک اور فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ میں واٹس ایپ بیٹا کی اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی۔

شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے فیچر کی مدد سے تحریری اسٹیٹس کے ساتھ 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو) (تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

جس طرح چیٹ میں وائس نوٹ کےلیے مائک کا نشان بنا آتا ہے ویسے ہیں اسٹیٹس میں مائک کا نشان موجود ہوگا جس کو دبا کر وائس نوٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے یہ وائس اسٹیٹس صرف ان لوگوں کے ساتھ شیئر ہوگا جن کے ساتھ صارفین پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال کرتے ہوئے یہ اسٹیٹس شیئر کرنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ یہ اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرنے کی سہولت کے دستیاب ہونے کے متعلق تاریخ کا حتمی طور پر نہیں بتایا گیا ہے۔

مقبول خبریں