ملک میں سیاست دانوں کے نام پر مافیاز سرگرم ہیں سراج الحق

ملک کی 80 فیصد سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک November 28, 2022
فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمرانوں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست دانوں کے نام پر مافیاز، پارٹیوں کی صورت میں جتھے سرگرم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی باریاں لگی ہوئی ہیں، انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں کیوں کہ ملک میں سیاست دانوں کے نام پر مافیاز، پارٹیوں کی صورت میں جتھے سرگرم ہیں۔

سراج الحق کا سودی نظام سے متعلق کہنا تھا کہ سود خوروں سے توقع نہیں کہ وہ سودی نظام ختم کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی لڑائی ذاتی مفادات کے لیے ہے کیوں کہ حکمران جماعتوں کے پاس بہتری کا کوئی ایجنڈا نہیں اور غربت، بے روزگاری اور بدامنی کی وجہ حکمران ہیں۔

انہون نے کہا کہ ملک کی 80 فیصد سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں اور بڑے شہر کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو گئے جہاں سانس لینا دشوار ہے۔

مقبول خبریں