شاید ہم سے گیند ریورس نہیں ہورہی، نسیم شاہ

 جمعـء 2 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ شاید ہم سے گیند زیادہ ریورس نہیں ہورہی  پھر بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا، ہمارا اپنا انداز ہے اور ان کا اپنا انداز ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ میچ میں اپنا سو فیصد دوں، انجری کسی بھی وقت آسکتی  اسلیے میں کسی بھی خدشے کو چھوڑ پر صرف اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے

نسیم شاہ نے کہا کہ ’ہم کوشش کرینگے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو، کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھا سیکھوں اور کھیلوں، پچ اچھی ہو تو زور لگانا پڑتا ہے، ہمارے ہاتھ میں جو ہوتا ہے ہم اسی طرح بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتےہیں۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد زاہد نے کہا کہ آج پچ میں کچھ تبدیلی تھی، کھیل میں چوتھے اور پانچوے دن مزید بہتر ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ محمد حارث کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے مگر ڈاکٹرز کے مشورے پر اُن کا ایم آر آئی کروایا ہے، وہ ابھی آرام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔