فیفا ورلڈکپ؛ مراکش نے اسپین کو پینلٹیز پر اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے اسپین کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو پینلٹیز پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شاندار گول کیپنک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کی تین پینلٹیز روکیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں مقررہ 90 منٹ اور دو اضافی ہاف کے کھیل میں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں تھیں۔